تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عمران خان 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دوروزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ نئے پاکستان کیلئے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات کیلئے بھرپور انتخابی مہم جاری ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بنوں ، سرگودھا کے دورے کے بعد آج کراچی پہنچیں گے اور مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔

عمران خان آج دوبجے فکس اٹ کی جانب سے بے سہارابچوں کے لیے بنائے جانے والے گھرکا افتتاح کریں گے اور شام ساڑھے پانچ بجے عامرلیاقت کے ہمراہ حلقہ این اے 245 اور چھ بجے اپنے حلقہ انتخاب این اے 247 کا دورہ اور انتخابی مہم کا جائزہ لیں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی پونے آٹھ بجے علی زیدی کے ساتھ این اے دوسوچوالیس ،رات ساڑھے آٹھ بجے این اے 242 کا دورہ کریں گے، رات سوا نو بجے این اے 250، دس بجے فیصل واوڈا کے ساتھ این اے 249 کا دورہ کریں گے۔

رات ساڑھے دس بجے امیدوارخرم شیرزمان کے حلقے پی ایس 110 کے مختلف کا دورہ کریں گے اور کارکنوں سے خطاب کر کے ان کا لہو گرمائیں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان کراچی کے حلقہ این اے 243 سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : عمران خان کے ملک بھر میں طوفانی دورے کا شیڈول تیار


کراچی دورے کے بعد پانچ جولائی کو صوابی اور چارسدہ ، چھ جولائی کو سوات، سات جولائی کو جہلم اور گجرات، آٹھ جولائی کو ایبٹ آباد اور ہری پور، نو اور دس جولائی کو اندرون سندھ اور گیارہ جولائی کو رحیم یار خان میں جلسہ ہوگا۔

بارہ جولائی کو گوجرانوالہ اور قصور، تیرہ جولائی کو راولپنڈی، چودہ جولائی پشاور اور مردان، پندرہ جولائی کو سیالکوٹ اور فیصل آباد، سولہ جولائی میانوالی اور بنوں میں جلسہ ہوگا، اٹھارہ اور انیس جولائی عمران خان لاہور میں گزاریں گے۔

بیس جولائی کو بہاولپور اور ملتان، اکیس جولائی کو لاہور کے نو مقامات پر جلسے ہوں گے جبکہ 22 جولائی کا دن عمران خان کراچی میں گزاریں گے۔

دھواں دھار انتخابی مہم کے آخری دن 23 جولائی کو پی ٹی آئی کا فیصلہ کن انتخابی اجتماع اسلام آباد میں ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -