منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی ، جلسوں کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی ، عمران خان کل ضمنی الیکشن والے چاروں حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اتوار کے روز 3بجے سہ پہر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ ضمنی الیکشن والےچاروں حلقوں میں کنونشن اورجلسوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے دورہ لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے 4 حلقوں میں جلسوں کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے ، جس کے تحت عمران خان پی پی 168 میں سہ پہر 4بجے ورکر کنونشن سےخطاب کریں گے، پی پی 168 کا ورکرز کنونشن آشیانہ روڈ پر طاہر مارکی میں ہو گا، اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک نواز اعوان ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان شام 5بجے پی پی 158 کےضمنی انتخاب میں ورکر کنونشن سےخطاب کریں گے ، پی پی 158 کا ورکر کنونشن حالی روڈپرڈینسٹی مارکی میں منعقد ہوگا، میاں اکرم عثمان اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان شام 6 بجے ابوبکر بلاک واپڈا ٹاؤن میں پی پی 170 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ، پی پی 170 سےتحریک انصاف کے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر ہیں

ذرائع نے کہا کہ آخر میں عمران خان پی پی 169 میں عمر چوک کے قریب جلسےسےخطاب کریں گے، پی پی 169 میں تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری شبیر گجر ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب والے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کنونشن کاانعقادکیاجائےگا، چیئرمین تحریک انصاف نے بھر پور انتخابی مہم کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں۔

پی پی 158مہم کی ذمہ داری محمود الرشید ،167کی ذمہ داری اعجازچوہدری ، پی پی 170میں مہم کی ذمہ داری کرامت کھوکھر،ندیم بارا ، 168 کی ذمہ داری زیبرنیازی کو سونپی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں