بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سیاسی اختلافات ختم، دہشت گردوں کو مل کر شکست دیں گے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سانحہ سول اسپتال کے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔

کوئٹہ میں سول اسپتال کے دورہ پر زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ےتھا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد متاثرین کو یقین دلانا ہے کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت اور دین دونوں کے دشمن ہیں ، پوری قوم ایک ساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست دے گی۔

- Advertisement -

سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی*

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مارشل لاء کا دور چلا گیا، ہمیں جمہوریت کو بہتر کرنا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اورانٹلی جنس کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا۔

عمران خان نے سول اسپتال کے دورے پر کہا کہ اس معاملے پر تمام سیاسی اختلافات ختم ہیں، دہشت گردوں کو اکھٹے ہوکر شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سول اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 72 سے زائد افراد شہید جبکہ 112 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ اس وقت  ہوا جب اس سانحے سے کچھ دیر قبل ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے وکیل رہنما بلال کاسی کی میت لینے کے لیے وکلا برادری سول اسپتال کے احاطے میں جمع تھی۔

بلال کاسی کو علی الصبح منو روڈ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں