The news is by your side.

Advertisement

پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا تو بارش کے بعد لاہور کا یہ حال نہ ہوتا: عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہر سال ساڑھے 3 سو ارب کا بجٹ لگایا، پیسے ایمانداری سے خرچ ہوتے تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بارش کے بعد لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین اور علیم خان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے سارا پیسہ رائیونڈ میں لگایا۔ لاہور میں ہر سال ساڑھے 3 سو ارب کا بجٹ لگایا، انہوں نے کتنے لوگوں کو صاف پینے کا پانی دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیسے ایمانداری سے خرچ ہوتے تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا۔ 40 ارب روپے صرف اشتہاروں پر خرچ کیے، لوگوں کو پاگل بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ پیرس میں بارش ہوتی ہے تو سڑکیں ڈوبتی نہیں ہیں۔ سب سے بڑا ظلم ہے قرض لے کر میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبہ بنایا۔ قرض کے ہر سال اربوں روپے ادا کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب میں ہر ایک کو موقع ہے اپنی تقدیر بدلنے کا، شریف خاندان کے بچے اور ان کے بچوں کے بچے ارب پتی بن گئے۔

عمران خان نے کہا کہ جب روپیہ گرتا ہے تو ان کے باہر رکھے پیسوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ لوگ بیٹھے بیٹھے امیر اور قوم غریب ہوگئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں