site
stats
پاکستان

عمران خان نے تحریک انصاف کو پی پی میں ضم کرنے کی درخواست کی، نثار کھوڑو

حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان نےاپنی جماعت پی پی میں ضم کرنےکی درخواست کی تھی مگرہم نے اُن کی درخواست کو مسترد کردیا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ  پنجاب حکومت کبھی کسانوں پر حملہ کرتی ہے تو کبھی ہاریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے، پنجاب پولیس سے انصاف کی امید کبھی نہیں رکھی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی حکومتوں کی وجہ سے بند گلی میں آگئی اور اب حکمران اُس گلی میں داخل ہوگئے کہ وہ چھپنے کے لیے گلی ڈھونڈ رہے ہیں، نواز حکومت نے این آر او بنا کر مشرف کو ملک سے باہر بھیجا۔

یاد رہے عمران خان کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اُس کی قیادت پر سخت تنقید کی جاتی ہے، چیئرمین تحریک انصاف اپنی کئی تقاریر میں نوازشریف کے ساتھ سابق صدر آصف زرداری پر بھی کرپشن کے الزامات لگا چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top