تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’مزید ظلم ہوا تو اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے‘؛ عمران خان نے حکومت کو خبردار کردیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حربے استعمال کر رہے ہیں وہ روک دیں ورنہ ہماری تحریک اسلام آباد کی طرف آئے گی اور آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

گجرات میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں تیار ہو جاؤ ہم نے ظلم کا مقابلہ کرنا ہے، یہ ہمارے خلاف جتنی ایف آئی آر کاٹیں گے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، قانون کارروائی کا مطالبہ کرنے پر میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا، پی ڈی ایم سمیت سب جو مرضی کر لو اب جیت نہیں سکتے۔

عمران خان نے کہا: ’ہماری تحریک کرپشن روکنے کے لیے ہے، اس امپورٹڈ حکومت کی کرپشن روکنے کے لیے لڑائی کرنی ہے، ہمیشہ عدلیہ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی اور ان کے لیے تحریک چلائی، آج ن لیگ عدلیہ کو کہتی ہے کہ عمران خان کے خلاف ایکشن لو، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا‘۔

مزید پڑھیں: اے آر وائی نیوز بحال ہونے پر عمران خان کی مبارکباد

سابق وزیراعظم نے کہا: ’جسٹس قیوم کو فون کر کے کہتے تھے کہ بے نظیر بھٹو کو 3 سال نہیں 5 سال کی سزا دو، عمران خان نے کبھی ایسے کام نہیں کیے اور نہ کرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ اقتدار سے باہر تھے تو آئی ایم ایف بہت برا تھا اور اب بہت اچھا ہوگیا، ہماری حکومت میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے تھی، اب آئی ایم ایف کے حکم پر 230 روپے لیٹر ہوگیا، آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 96 ڈالر ہے تو ملک میں تیل مہنگا کیوں ہے، ہم بھی آئی ایم ایف پروگرام میں تھے آج اتنی مہنگائی کیوں ہوگئی، انہوں نے ہماری حکومت کے خلاف سارا پروپیگنڈا مہنگائی پر کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -