تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں رینجرز  نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا ہے۔ پولیس تشدد سے زخمی گارڈز اور وکلا کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد نیب پنڈی کے حوالے کردیا گیا نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم کو نیب آفس منتقل کر دیا جس کے بعد پولی کلینک میں ان کے میڈیکل کے لیے درخواست دی گئی۔

فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے  کہ وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہوتے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے تحریک انصاف کی جانب سے لبرٹی میں احتجاج کی کال دے دی گئی، ٹکٹ ہولڈر،پارٹی عہدیداران،کارکنان فوری لبرٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی جب کہ لاہور سمیت کئی شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ کی حدود کے اندرعمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے شیشے بھی توڑے گئے، یہ آپ نے کیا کیا ہے؟ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے، میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ  15منٹ میں پیش ہوں، اگر 15 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلب کرلوں گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد سماعت دوبارہ شروع کر دی ہے، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوگئے ہیں جب کہ عدالت نے ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھی طلب کر لیا۔

پولی کلینک نے نیب کی درخواست پر ڈاکٹر فرید اللہ شاہ کی سربراہی میں سات رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس میں شعبہ میڈیسن، ہڈی و جوڑ، امراض قلب، جنرل سرجری، پیتھالوجی کے ماہرین بھی شامل ہیں جب کہ سی سی ایم او پولی کلینک ڈاکٹر امتیاز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی ہے دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ لاہور سمیت کئی شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

عمران خان کے کزن قاسم زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان زخمی ہیں اور ان کے سر پر چوٹ آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ  کے دائرہ برانچ میں موجود وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا، عمران خان کے سر اور ٹانگ پر مارا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے اس کی تردید کی ہے اور ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد نیب کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا اور انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جب کہ اسی حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ نیب نے مذکورہ کیس میں یکم مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کئی شہروں میں اہم شاہراہیں بلاک کر دی گئی ہیں اور کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ کراچی میں کل پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی گئی ہے۔

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سمیت ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں سمیت انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے سخت مذمت کی ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کی صورتحال سے متعلق خبریں دیکھنے کیلیے کلک کریں:

Comments

- Advertisement -