تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...
Array

عمران خان آج بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بہاولپور میں جلسہ عام اور بہاولپور بار سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج بہاولپور میں میدان سجائے گی، ڈرنگ اسٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

جلسے کیلئے پنڈال میں 15 ہزار کرسیاں لگادی گئیں جبکہ 40 فٹ اونچا اور 80 فٹ لمبا دو منزلہ اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

عمران خان کی آمد کے موقع پر زبردست انتظامات کئے گئے ہیں اور کھلاڑی کپتان کا استقبال کرنے کو تیار ہے۔

بہاولپور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسہ عام سے قبل وکلا کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے سنیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکریہ گجرات!اب باری ہےبہاولپورکی، آج شام عمران خان بہالپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہماری منزل حقیقی آزادی اور منزل قریب ہے پاکستان، پوری قوم کا مطالبہ ، ملک میں نئےفوری اورشفاف انتخابات۔

Comments

- Advertisement -