تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ضمنی الیکشن کا دنگل، عمران خان آج دو حلقوں میں خطاب کرینگے

لاہور: ساہیوال میں کامیاب جلسے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی آج لاہور پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ دو انتخابی حلقوں میں کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ دو مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے۔

عمران خان پہلا جلسہ شیخوپورہ میں اور دوسرا لاہور دھرم پورہ میں کرینگے، عمران خان پی پی 158سےامیدوار میاں اکرم عثمان کی انتخابی مہم کےسلسلےمیں جلسہ کرینگے۔

انتخابی جلسوں سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا، جس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جتنے امپائر ساتھ ملالیں، 20 کی 20 نشستیں ہم جیتیں گے، عمران خان

گذشتہ روز ساہیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ بے ضمیر الیکشن کمیشن ان کے ساتھ مل کر انہیں جتانے کی کوشش کررہا ہے، یہ جتنے بھی امپائر ساتھ ملالیں ہم پھر بھی انہیں شکست دیں گے، یہ چاہے کچھ بھی کرلیں17 جولائی کو 20 کی 20 نشستیں ہم جیتیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جو صحافی آج راہ حق پر کھڑے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں، کیونکہ جو راہ حق پر کھڑا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے خوف کو دور کردیتا ہے، ایاز امیر نے دلیری سے پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے، قوم نے دیکھا عمران ریاض کے ساتھ کیا ہوا ہے، ان ڈاکوؤں کا صرف ایک مقصد ہے کسی طرح قوم میں خوف پھیلا دو تاکہ وہ انہیں تسلیم کرلے۔

Comments

- Advertisement -