تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

عمران خان کو آج وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کیا جائے گا، نو منتخب ارکان اسمبلی کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو آج  وزارتِ عظمیٰ کے منصب کے لیے بہ طور امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، بہ طور وزیرِ اعظم نامزدگی کا اعلان آج ہوگا، عمران خان نے نو منتخب ارکان اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

بنی گالہ میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں حکومت سازی سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے174ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے،اجلاس میں پنجاب اور پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی نامزدگی کا اعلان بھی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے نائب کپتان بھی عارف علوی کے ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں، شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے اسپیکر بننے کی تجویز پیش کر دی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے مصروف ہے اور اس سلسلے میں اسے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔

عمران خان کی شاہ محمود قریشی کو اسپیکر بننے کی تجویز

دوسری طرف تحریکِ انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کرنا پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، عمران خان نے بتا دیا ہے کہ وزیر ہوں یا گورنر کوئی گورنر ہاؤس میں نہیں رہےگا۔

وفاق میں مطلوبہ اکثریت اور سندھ میں ٹف ٹائم


دریں اثنا وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی نے آزاد ارکان اور اتحادیوں کو ملاکر مطلوبہ اکثریت حاصل کرلی ہے، جب کہ کپتان مخالف اتحاد دیکھتا رہ گیا۔

تحریکِ انصاف کا پنجاب اسمبلی میں 186 ارکان کی حمایت کا دعویٰ

وفاق میں خواتین اور اقلیتی نشستوں سمیت 174 ارکان پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہو چکے ہیں، جب کہ تختِ لاہور پر راج کے لیے بھی تحریکِ انصاف کو 186 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

دوسری طرف سندھ میں پی ٹی آئی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، شیڈو کابینہ بنا کر وزرا کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -