اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں کے ذریعے رہا کرائیں گے، سہیل آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 اگست 2026): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتوں کے ذریعے رہا کرائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ آمد کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کرنے کے لیے ہیں اور ہمیں بھی عدالتوں سے امید ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے انصاف کے حصول کے لیے ہی عدالتوں سے رجوع کیا ہے اور پارٹی کے بانی عمران خان کو عدالتوں کے ذریعے ہی رہا کرائیں گے۔

علاوہ ازیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہیں۔ ہم پہلے ہی کہہ رہے ہیں کہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں آچکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے جائز آئینی حق کو بحال کیا جائے اور ان کی فیملی و سیاسی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 27 تاریخ کے احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کی تیاری جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے الائنس کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں