The news is by your side.

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ، عمران خان آج وزیراعلی پنجاب اور سنئیر وکلاء سے مشاورت کریں گے

لاہور : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور سنئیر وکلاء کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر آئینی اور قانونی مشاورت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اج بھی زمان پارک میں مصروف سیاسی دن گزاریں گے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سیاسی ملاقاتیں کریں گے، دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک اہم سیاسی رہنماوں اور وکلا حضرات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے آج دوپہر دو بجے وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کریں گے، عمران خان دیگر سیاسی رہنماوں سمیت وکلا برادری سے بھی اہم قانونی نکات پر گفتگو کریں گے۔

چئیرمین تحریک اانصاف عمران خان نے کل پنجاب اور کے پی میں اسمبلیاں تحلیل کرنے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں استعفیں دینے کی توثیق کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں