The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف کو ختم کرنے کے لئے عمران خان کافی ہے، جاویدہاشمی

ملتان: سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست داں مخدوم جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو تحریک انصاف سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس کا سربراہ ہی اسے تباہ کرنے کے لئے کافی ہے۔

جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنے گرد خوش آمدیوں کا ٹولہ جمع کررکھا ہے جوکہ انہیں غلط مشورے دیتا ہے جس کے سبب تحریک انصاف انتشارسے دوچارہے۔

مخدوم جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے صدرتھے اوراسلام آباددھرنے کے دوران انہوں نے عمران خان سے اختلافات کے سبب علیحدگی اختیار کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں