اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل پنجاب میں پیدا شدہ صورت حال پر عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے زریعے آگاہ کیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے اور تحریک انصاف اورق لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرینگے۔
انہوں نے بتایا کہ نامزد وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
عمران خان آج لاہور پہنچیں گے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرینگے اور نامزد وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی عمران خان سے ملاقات کریں گے، کل کے بھرپور ردعمل کے بعد اب معاملات مکمل قابو میں ہیں امید ہے کامل اکثریت حاصل کر لیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2022
اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کل کےبھرپور ردعمل کےبعد اب معاملات مکمل قابو میں ہیں، امید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کامل اکثریت حاصل کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق لیگی ایم پی اے پر نامعلوم افراد کا تشدد
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور شہباز گل نے بتایا کہ ان کی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کے عوض حکومتی اتحاد سے کروڑوں روپے وصول کیے اور ترکی چلے گئے۔
اس الزام کے بعد حلقہ کی عوام ایم پی اے چوہدری مسعود کیخلاف احتجاج کیلئے ان کے گھر کے باہر پہنچی اور رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے۔
چوہدری مسعود مجید پی پی 257 لیاقت پور سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں۔