جمعہ, مئی 22, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی جیل سے احتجاجی تحریک لیڈ کریں گے، علیمہ خانم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل سے احتجاجی تحریک لیڈ کریں گے۔

علیمہ خانم نے بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ بطور پیٹرن ان چیف احتجاجی تحریک لیڈ کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ اب سب کو نکلنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پر دباؤ ڈالنے کے لیے ٹیمیں بھیجی جاتی ہیں، 9 مئی پر معافی مانگنے کو کہا جاتا ہے۔

علیمہ خانم کے مطابق عمران خان کا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائیں تو ان سے کہا جارہا ہے کہ سی سی ٹی وی کا ذکر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا 10 ہزار پی ٹی آئی کارکن جیلوں میں ڈالے گئے، 8 فروری کو انقلاب آیا۔

یہ پڑھیں: بانی نے کہا ہے وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، بیرسٹر گوہر

اس سے قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، ان کے مطابق ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں، اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے، انہوں نے کہا ہے احتجاجی تحریک کیلیے ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا وہ خود دیں گے۔

’عمران خان نے کہا ہے وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔ تمام فیصلے وہ ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے۔ مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے کر رہے ہیں۔ عمران خان پیٹرن ان چیف ہیں میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں