The news is by your side.

عمران خان آج اہم شخصیات سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان آج اہم شخصیات سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج چھٹا روز ہے، عمران خان زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ہمراہ موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان آج بھی زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزاریں گے اور ساتھ ہی اہم شخصیات سمیت پارٹی رہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان پارٹی رہنماؤں سے لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کریں گے اور 5 بجے کے بعد لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

زمان پارک کےاطراف سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گیے ہیں ، عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے کے پی پولیس کے کمانڈوز رہائشگاہ کے اندر تعینات ہیں۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مصروفیات محدود کی ہوئی ہیں اور وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کیساتھ گزار رہے ہیں اور پارٹی رہنماؤں کو ٹیلی فون کےذریعےہدایات دے رہے ہیں۔

گذشتہ روز عمران خان کو لگی گولیوں اور زخموں کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ڈاکٹرز کو پٹیاں تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں