The news is by your side.

عمران خان کا قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز پر پیغام

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے قطر میں انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز کے حوالے سے اپنے تہنیتی پیغام میں قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی مسلم ملک دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

انہوں نے فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ قطر میں آج سے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے دنیا بھر کے فینز کا جوش ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔ افتتاحی معرکے میں میزبان قطراور ایکواڈور ٹکرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، فٹبال ورلڈ کپ آج شروع ہوگا

ایک ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے اس سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی۔ تاہم فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا کہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں