بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران خان نے ظل شاہ کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے قتل کی عدالتی تحقیات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے براہ راست ایک ویڈیو خطاب میں کہی، عمران خان کا خطاب دیکھنے کیلئے زمان پارک کے باہر ایک کنٹینر پر خصوصی اسکرین نصب کی گئی تھی، کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود رہی، کیمپس اور کارکنان کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک جام رہا۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز قتل کیے جانے والے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ پر پولیس نے تشدد کیا، اس کی لاش سڑک سے ملی، اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کرشہید کیا گیا، سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز دیکھ لیں۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ظل شاہ کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ظل شاہ کے قتل پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے اس سے پہلے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں، 11سال کے بچے کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا، ہمارے ایک کارکن کو راوی پل سےنیچے پھینکا گیا تھا، اٹک پل پر بھی پولیس شیلنگ سے بھی ہمارا ایک کارکن شہید ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں