تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’یہ روس سے تیل نہیں خریدیں گے کیونکہ ان کو حکم ہے‘

سرگودھا: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران روس سے تیل نہیں خریدیں گے کیونکہ انہیں حکم دیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت وقت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ان ملک لوٹنےوالوں کو بھیڑبکریوں کی طرح تسلیم کرلوں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ سیلاب آگیا،عمران خان خاموش ہوکربیٹھ جاؤ، انہیں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی ان سے زیادہ مدد کرونگا لیکن ان کا پیچھا بھی جاری رکھوں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے میں کبھی ان چورڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کرونگا، مجھ پر مقدمےبنائیں، میڈیا کو میرےخلاف لگائیں، پھربھی انہیں تسلیم نہیں کرونگا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سمجھتےہیں کہ مجھےخوف کےذریعےخاموش کرالیں گےتو یہ ممکن نہیں، چھبیس سال میں پہلی بار قوم میں ایسا شعور دیکھ رہا ہوں۔

سرگودھا میں وکلا کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں لوگوں نے ان کو آئینہ دکھایا تو ان لوگوں ( حکومت) نے میرے خلاف ہی مقدمہ درج کرادیا حالانکہ وہ لوگ سچ بول رہے تھے۔

 سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت روس سےچالیس فیصد کم قیمت پرتیل خریدرہاہےہم کیوں نہیں؟ میں آپ کو بتارہا ہوں کہ یہ روس سے تیل نہیں خریدیں گے کیونکہ ان کوحکم ہے، آج امپورٹڈ حکومت ہم پرمسلط ہےجوبیرونی سازش سےآئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار ماہ میں انہوں نے اتنی مہنگائی کردی جو تاریخ میں کبھی نہیں تھی، ہم مہنگائی کی بات کریں تو کہتےہیں آئی ایم ایف کاحکم ہے، یہ لوگ کہتے پھررہے ہیں کہ عمران خان نےآئی ایم ایف کی توہین کی ہے، ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب مجھ پر توہین آئی ایم ایف کا مقدمہ بھی درج
کرنےجارہے ہوں کیا؟

Comments

- Advertisement -