منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

عمران خان کا قتل سے متعلق بڑا دعویٰ، ’ثبوت بھی موجود‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنے قتل سے متعلق ہونے والی منصوبہ بندی اور پیشہ ور قاتلوں کے حوالے سے ایک اور دعویٰ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس دعویٰ کیا کہ میرےقتل کیلئے2پیشہ ورقاتلوں کورقم دیدی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی قتل کیلئےجنوبی وزیرستان سے 2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا میرے پاس اس منصوبےکےتمام ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ ہے 3 شوٹرز کے ذریعےحملہ کرا کر مارنےکی کوشش کی گئی، جےآئی ٹی نےتفتیش کرکے3حملہ آوروں کی رپورٹ دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ جتنی مرضی کوشش کرلیں مجھ پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں