تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عمران خان کی صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز لانگ مارچ کے دوران حادثے میں جاں بحق خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں اپنی صحافی ذمے داریوں کی ادائیگی کے دوران ایک حادثے میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی صدف نعیم جاں بحق ہوگئی تھیں جن کی تعزیت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین زمان پارک سے اچھرہ ان کی رہائشگاہ پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

عمران خان نے شہید خاتون صحافی کی پیشہ وارانہ ذمے داریوں کو سراہتے ہوئے حادثے پر اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین تعزیت کے بعد وہاں سے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرنے کیلیے کامونکی کی جانب روانہ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -