The news is by your side.

Advertisement

عمران خان نے حکومت کے سامنے پانچ مطالبات رکھ دیے

نصیرآباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کے سامنے پانچ مطالبے رکھ دیے، کپتان کہتے ہیں کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو دھرنا ہوگا۔

عمران خان کے مطالبات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئے ٹیکسوں کی واپسی، پی آئی اے میں اصلاحات اور اسٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی شامل ہے۔

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف کو چاہیے کہ میٹروبنانے کے بجائے عوام کو روزگار فراہم کریں۔

انہوں پاکستان کے عوام کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے پیچھے درپیش عزائم عوام کو بتائے جائیں۔

عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف پر زوردیا کہ پی آئی ملازمین کے تحفظات سنے اور دور کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے جبکہ میاں صاحب کی سعودی عرب والی اسٹیل مل فائدے میں جارہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اسٹیل مل کو بھی بیچ دے گی۔ حکمران نجکاری کے نام پرقومی اثاثے بیچ رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں