تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عمران خان کی خاتون مجسٹریٹ سے متعلق الفاظ واپس لینے کی پیشکش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے اپنے الفاظ واپس لینے کی پیشکش کر دی ہے۔

عمران خان نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے خاتون جج سے متعلق الفاظ واپس لینے کی پیشکش کی۔

جواب ایڈووکیٹ حامد خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے، عدالت عمران خان کی تقریر کے سیاق و سباق کے ساتھ جائزہ لے۔

جواب میں کہا گیا کہ عمران خان نے پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، وہ آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

21 اگست کو عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی، چیئرمین پی ٹی آئی نے تقریر میں کہا کہ تمہارے اوپر مقدمہ کرنا ہے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہو جائیں، آپ کے خلاف ایکشن لیں گے، آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے ان الفاظ اور تقریر مقصد پولیس کے اعلیٰ حکام اور عدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا، عمران خان کے اس انداز اور ڈیزائن میں کی گئی تقریر سے پولیس حکام، عدلیہ اور عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

Comments

- Advertisement -