تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان کے پائلٹ کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ جلسوں کیلئے عمران خان کا جہاز اڑانے والے پائلٹ کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان الزام عائد کیا کہ عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال جہاز کے پائلٹ کودھمکیاں آرہی ہیں،جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون کالزآ رہے ہیں۔

شہبازگل کا کہنا تھا جی لگتا ہےآپ کے سامنے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں ، آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں، قوم کا خوف دور ہو چکا اب سب نامعلوم، معلوم ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ خان صاحب کے جہاز کو کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کرا رہے ہیں، پہلے نجی کمپنیوں کو جہاز دینےپر دھمکیاں دی گئیں، زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کرا کر ہمارے سفرکومنسوخ کرانے کی کوشش کی گئی، اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سابق وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کپتان کی اونچی اڑان، عمران خان کو جلسے نہ کرنے کیلئے فون کالز اور دھمکیاں دی جارہی ہیں ، یہ لوگ کس قدر نیچے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -