The news is by your side.

عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن روانہ

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے لندن روانہ ہوگئے ، قاسم اور سلیمان اپنے والد عمران خان کی عیادت کے لئے پاکستان آئے تھے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن روانگی کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔

قاسم اور سلمان زمان پارک سے سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ لایا گیا ، ایئرپورٹ پر قاسم اور سلیمان لوگوں سے گھل مل گئے، سیلفیاں بھی بنوائیں۔

قاسم اور سلمان گزشتہ جمعرات کو عمران خان کی عیادت کے لئے پاکستان آئے تھے ، دونوں نے اپنے والد عمران خان کے ساتھ چند روز گزارے۔

عمران خان نے بیٹوں کی آمد کے باعث اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کر دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں