تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

‘ قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں’

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں، اگرہم خود کو ذلیل کرکے سمجھتے ہیں کہ پاکستان پیروں پرکھڑا ہوجائےگا یہ غلط فہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو قومیں اپنی عزت نہیں کرتی کوئی اسکی عزت نہیں کرتا،جب قوم اپنے پیروں پرکھڑی ہوتی ہےتو پھر سب کچھ کرسکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے جو اتنے جوتے پالش کیے آج تک اسکا فائدہ ہوا؟ امریکا میں افغانستان ناکام ہوا تو ذمے دار پاکستان کو ٹہرادیا، جب میں یہ کہتا ہوں تو مجھےبولا جاتا ہے کہ یہ مت کہو امریکا ناراض یوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ایمل کانسی کو امریکا کےحوالےکردیا وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی پیسوں کیلئےاپنی ماں کو بھی بیچ دیں، ریمنڈ ڈیوس نےدو پاکستانیوں کو قتل کردیاکسی نےاسےنہیں روکا،امریکا میں کوئی ایسا کرکےدیکھےپھردیکھو وہ کیاکرتاہے؟ ادھر ہم ڈرکےمارے تحقیقات نہیں کرتےکہ امریکا ناراض نہ ہوجائے۔

عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے بلوم برگ میں خاتون اینکر کے سامنے رونا پیٹنا شروع کیا کہ میں لٹ گیا، اینکرگھبرا گئی پھرکہتاہے کہ اپنےچینلزکےذریعےدنیا کو بتاؤ کہ ہماری مدد کریں، شہباز شریف وہ اینکر ہے تمہارے سامنے جوبائیڈن نہیں بیٹھا ہوا تھا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک قومی مفاد مقدم رکھنے والوں کی عزت کرتے ہیں، روسی صدر سے دنیا کے سربراہان نے میرے بارے میں پوچھا، پیوٹن نے کہا یہ میری پالیسی نہیں مانتا، میں اس کی عزت کرتا ہوں کیونکہ یہ اپنے ملک کے لئے کھڑا ہے، یاد رکھیں کہ جب آپ اپنے قومی مفاد کیلئےکھڑے ہوتے ہیں سب آپ کی عزت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -