تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سابق وزیراعظم عمران خان کے بدلتے بیان پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن : ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویندنٹ پٹیل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات چاہتا ہے، ہم پر لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں۔

یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خوشحال و جمہوری پاکستان کو امریکہ کے مفاد میں دیکھتے ہیں۔

ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اب وہ امریکا کو حکومت ختم ہونے کا ذمہ دار نہیں سمجھتے کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی ایک یا دوسری سیاسی جماعت کے امیدوار پرکوئی پوزیشن نہیں رکھتے، پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا، جھوٹی اور بے بنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دینگے، سابق وزیراعظم کے دورہ روس کے تازہ بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

Comments

- Advertisement -