تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

میں نہیں چاہتا میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام ہو، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے احتساب عدالت میں دوران سماعت بیان دیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گئے، نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام ہو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں قائم احتساب عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت جاری ہے جس میں نیب نے چودہ روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی ہے۔

عمران خان نے دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گئے ہیں انہوں نے اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے ساتھ بھی مقصود چپڑاسی والا کام ہو۔

عمران خان نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ انہیں گرفتار کرتے وقت نہیں بلکہ نیب آفس پہنچنے کے بعد وارنٹ گرفتاری دیے گئے تھے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کونسا ریکارڈ ان کو چاہیے جو میں نہیں مان رہا۔ اس میں ہمارے پاس دو آپشن ہوتے ہیں یا تو ہم مان جائیں تو پیسہ آ جائے گا، دوسرا ہمیں عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم باہر ہر کیس ہار جاتے ہیں اور آج تک ہم 100 ملین روپے لیٹی گیشن پر ہار چکے ہیں۔

Comments