پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے4 برس مکمل ہونے پر عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 27 فروری 2017 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ حملےکےجواب کا حکم دیا، پاک فضائیہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانےکاحکم دیاگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارےکو پاکستانی فضائی حدود میں مار گرایا اور پائلٹ گرفتار ہوا، ہم محدود جوابی حملے میں بھارت کو دوٹوک پیغام دینے میں کامیاب رہے۔
27فروری : پاک فوج کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔
4 سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ” Tea Is Fantastic” بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔