اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مبینہ توہین آمیز بیانات پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو 31 اگست کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ادارے کی توہین کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سے اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے عمران خان تیس اگست کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔
اس کے علاوہ اسد عمر اور فواد چوہدری کوبھی ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق عمران خان کو نوٹس توہین آمیزبیانات پر جاری کیا گیا، عمران خان نے اپنی مختلف تقاریر میں غیرپارلیمانی اور توہین آمیز بیانات دئیے ہیں۔
عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر بھجوایا گیا ہے۔