منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

عمران خان اور ریحام خان کی طلاق ،ٹوئٹر صارفین کے ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ریحام خان جس طرح افواہوں اورپیش گوئیوں کےساتھ کپتان کی زندگی میں آئیں، اسی طرح چلی بھی گئیں۔

موسم کا حال بتانے والی ریحام خان کی ازدواجی زندگی بھی بدلتا موسم بن گئی، ریحام خان کیسے اچانک کپتان کےدل میں اتریں اورہمسفربن گئیں بہت سارے سوال جواب کی تلاش میں ہیں۔

طلاق سے پہلے ہی یہ خبریں گرم رہیں کہ ریحام کی سیاسی سرگرمیوں سےعمران خان اوردوسرے پی ٹی آئی رہنما خوش نہیں، لیکن ریحام نے گھربیٹھے رہنا قبول نہ کیا۔

عمران خان اورریحام خان نے جدائی کی اطلاع سوشل میڈیا کےزریعے دی، توٹوئیٹراورفیس بک پرردعمل کی بھرما ہوگئی۔

کسی کا دل ٹوٹا، تو کسی کا یقین کسی کو جھٹکا لگا، تو کسی کو پہلے ہی سب معلوم تھا، سوشل مِیڈیا پر عمران خان اور ریحام کی علیحدگی پر ٹویٹس کی بھرمار ہوگئی۔

کسی کو اس فیصلے سے دکھ ہوا، تو کسی نے دونوں کیلئے اچھا فیصلہ قرار دیا ۔

ایک صاحب نے ٹویٹ کیا بھابی جا نہیں رہی بھابی جا چکی ہیں ۔

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے ٹویٹ میں دکھ کا ظہار کیا اور دونوں کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ اور شعیب اختر نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا ۔

ساتھ ہی کئی سیاسی رہنماوں نے بھی اس پر ٹوئٹس کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں