جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

عمران قریشی مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عمران قریشی مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

اداکار عمران قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران زندگی کے مشکل دور کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت امیر گھرانے میں پیدا ہوا، کبھی غربت نہیں دیکھی تھی، والدہ نے ملکہ والی زندگی گزاری لیکن 20 سال پہلے وقت نے کروٹ لی اور معاشی حالات بہت برے ہوگئے۔

یہ پڑھیں: مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے، مریم نور

عمران قریشی نے کہا کہ اس وقت مجھے یہ افسوس تھا کہ والدہ کو سہولتیں نہیں دے سکتا جنہوں نے میری پرورش شہزادوں کی طرح کی تھی۔

اداکار نے کہا کہ مالی حالات یہ تھے کہ اپنی دکان کو کرائے پر دے کر اسی میں بطور ملازم نوکری کی، مارکیٹ میں کپڑے کی دکان پر ہزار روپے دیہاڑی پر کام کیا جہاں مجھ سے شیشے صاف کروائے گئے اور کھانے کے برتن دھلوائے گئے جس پر بہت رویا تھا۔

اداکار نے کہا کہ ایسا وقت بھی آیا کہ ہم نے سوچا کھانے کا انتظام کیسے کیا جائے، اب حالات بہتر ہوگئے لیکن دکھ ہے کہ والدہ نہیں رہیں۔

انہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ اب سوچتا ہوں کہ کوئی معجزہ ہوجائے، والدہ آج واپس آجائیں تو میں انہیں بالکل ویسے ہی ملکہ بنا رکھوں گا جیسے میرے والد نے رکھا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں