site
stats
پاکستان

وزیراعظم کا احتساب سے بچنا ممکن نہیں، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے وزیراعظم کا احتساب سے بچنا ممکن ہی نہیں، جوپارٹی احتساب کےمطالبےسے پیچھے ہٹی اسے عوام ٹھکرادیں گے۔

اسلام آباد میں اخباروں کے مدیروں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کیلئے احتساب سے بچنا ممکن نہیں ہے، قوم نے پہلی بار طاقتور کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے، کپتان کا کہنا تھا اپوزیشن ٹی اوآرزسے پیچھے ہٹی توعوام کےغیض وغضب کا نشانہ بنے گی۔

عمران خان نےکہا کہ وزیر اعظم کا رویہ جمہوریت کی کمزوری کا باعث بن رہا ہے، ایسی پارلیمان کی کیا ساکھ ہو سکتی ہے جہاں وزیر اعظم کھلے عام غلط بیانی کرے۔

کپتان دھاندلی پربات کرنا بھی نہ بھولے،ان کا کہنا تھا ن لیگ دھاندلی کے بے شمار طریقے جانتی ہے، این اے ایک سو دس میں ڈیڑھ لاکھ میں سے صرف چالیس ہزار ووٹوں ہی کی تصدیق ہو سکی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top