الیکشن فکسر کرکٹ اسپاٹ فکسنگ ختم کرے گا: عمران خان -
The news is by your side.

Advertisement

الیکشن فکسر کرکٹ اسپاٹ فکسنگ ختم کرے گا: عمران خان

پاکستان سپر لیگ میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن فکسر سیٹھی کرکٹ اسپاٹ فکسنگ ختم کرے گا۔

اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا مذاق ہے کہ الیکشن فکسر کرکٹ اسپاٹ فکسنگ ختم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سے صرف کرکٹ پر اثر ہوتا ہے۔ الیکشن فکسنگ بڑا جرم ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں