The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ درگاہ بابا فرید پرحاضری

پاکپتن : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکپتن میں حضرت بابافریدالدین گنج شکر کے دربار پرحاضری دی اور چادر چڑھائی، اس موقع پر اُن کی ا ہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ رات گئے پاکپتن پہنچے، پاکپتن پہنچنے پر پی پی 192سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی نے ان کا استقبال کیا۔

عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ حضرت بابافریدالدین گنج شکر کے دربار پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں اور نوافل ادا کئے۔

اس موقع پر ان کے دوست زلفی بخاری بھی ان کیساتھ تھے جبکہ عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ درگاہ پرتبرکات بھی تقسیم کیے۔

درگاہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی اور مزار کے اندر ہی ملاقات بھی کی۔


مزید پڑھیں :  ن لیگ تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان


گذشتہ روز ایک انٹر ویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزراء کی کرپشن ملک کوتباہ کردیتی ہے، پاکستان کو درپیش تمام مسائل کے پیچھے کرپشن ہے، ملکی قرضہ 6ہزارارب سے27ہزارارب تک پہنچ گیا ہے، ملک کاپیسہ کہاں گیا؟ آج بچہ بچہ مقروض ہے، ہمیں قرضوں میں ڈبو دیا گیا ہے، قوم غریب اور حکمرانوں کے بچے راتوں رات امیر ہوگئے۔

انھوں نے کہا تھا کہ تبدیلی لیڈر لاتا ہے، وزیراعظم بنا تو پی ایم ہاؤس استعمال نہیں کروں گا، ہم وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ تعلیم کا مرکز اور گورنر ہاؤس کو پبلک پارک اور گیسٹ ہاؤس بنائیں گے،90دن میں کرپشن ختم کرسکتے ہیں، کرپشن ختم کرنی ہے تو اوپر سے ختم کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں