site
stats
پاکستان

عمران خان کا کراچی میں‌رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ

لودھراں: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کہتے ہیں سندھ کے عوام رینجرز کے حق میں ہیں، مجرم چاہتے ہیں رینجرز سندھ سے چلی جائے۔

لودھراں میں انتخابی مہم سے خطاب میں تحریک انصاف کے کپتان نے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کو اڑھے ہاتھوں لیا، کپتان نے اپنے خطاب میں بتادیا کہ دھاندلی نہ ہوئی تولودھراں تحریک انصاف کے ساتھ ہوگا۔

احتساب پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پنجاب میں احتساب تب ہوگا جب وہاں تحریک انصاف آئیگی، عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پوچھتے ہیں کہ نیا کے پی کے کہاں ہے۔ اگر میاں صاحب نے نیا کے پی کے دیکھنا ہو تو تھانہ کچہری دیکھ لیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن کرنے والے چاہتے ہیں کہ رینجرز سندھ سے چلی جائے، کراچی کے عوام رینجرز کے حق میں ہیں، انہوں نے  کراچی میں‌ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ بھی کردیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ڈھائی سال سے کہہ رہا ہوں کہ الیکشن کمیشن نا اہل ہے، جس کو الیکشن ہارنے کا خوف ہو وہی دھاندلی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ لودھران میں ن لیگ کے صدیق بلوچ کے نا اہل ہونے پرخالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پرتئیس دسمبرکو ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top