اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ترک گلوکار نے ”ایبسلیوٹلی ناٹ“ پر گانا بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترک نغمہ نگار و گلوکار ایورن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مقبول ترین جملے ”ایبسلیوٹلی ناٹ“ پر گانا بنا دیا ہے۔

2021 میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان سے جب پوچھا گیا تھا کہ کیا پاکستان افغانستان میں ڈرون حملے کرنے کے لیے امریکا کو فوجی اڈے دے گا۔ جواب میں انہوں نے ”ایبسلیوٹلی ناٹ“ کہا تھا جو کافی مقبول ہوا۔

View this post on Instagram

A post shared by Dawn Today (@dawn.today)

- Advertisement -

اس پر اب ترک گلوکار ایورن نے گانا بھی تیار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نغمہ نگار ایورن نے کہا کہ یہ ”ایبسلیوٹلی ناٹ“ کا پہلا ٹیزر ہے، پورا گانا جلد یوٹیوب پر اپ لوڈ کروں گا۔

ٹیزر میں سنا جا سکتا ہے کہ ”ابھرتے ہوئے پاکستان کے لیے اٹھو، عمران خان کے ساتھ چلو،“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں