راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی نالے میں گر گئیں ، وہ اڈیالہ جیل کے قریب زیرتعمیر نالہ پارکررہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب پیش آنے والے واقعے میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی نالہ پار کرتے ہوئے گر گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نورین نیازی زیرِ تعمیر نالے کو عبور کر رہی تھیں کہ ایک ساتھی کارکن نے انہیں سہارا دینے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔
اسی دوران نورین نیازی نے نالے کی سپورٹ کے لیے لگے ڈنڈے پر پاؤں رکھا جو اچانک ٹوٹ گیا، جس کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نالے میں جا گریں۔
بعد ازاں انہیں سہارا دینے والی خاتون کارکن بھی ساتھ گر پڑیں اور سامنے دیوار سے ٹکرا گئیں۔
واقعے میں کارکن خاتون کو زیادہ چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم کارکن نے نالے پر لگے تختے پر غصے کا اظہار بھی کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


