ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کھلاڑیوں کی قوم سے اپیل، ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈکپ میں کامیابیوں پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے پوری قوم سے فائنل کے لیے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

قوم کے لیے ویڈیو پیغام میں محمد رضوان، حارث روف اور شاداب خان نے فینز سے سپورٹ کرنے اور خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی۔

وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ اللہ کے شکر سے فائنل تک پہنچے ہیں ہماری طرف سے کوشش جاری ہے آپ لوگ دعائیں جاری رکھیں۔

حارث رؤف نے کہا کہ مداحوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا تو آج یہاں تک پہنچے ہیں پورے ٹورنامنٹ میں شائقین نے زبردست سپورٹ کیا جس سے ہمیں اعتماد ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ سڈنی گراونڈ میں جیسی سپورٹ ملی وہ ناقابل یقین ہے ٹیم کے لیے ایسے ہی دعائیں اور سپورٹ ضروری ہے۔

نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اچھے اور برُے وقت میں فینز نے پورا سپورٹ کیا، اہم میچوں میں فینز کی سپورٹ کی وجہ سے ہمیں کامیابی ملی، فائنل میں بھی سپورٹ جاری رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں