کراچی : وزیر توانائی سندھ نے تین کان کنوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کی جانب سے تین کان کنوں کے کے دب کر مرنے کے واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے۔
صوبائی امتیاز شیخ نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائی میں تیزی لائی جائے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ کان کنی کے دوران تین محنت کشوں کے دب جانے پر افسوس ہے، متاثرہ کان کنوں کے خاندانوں کی بھرپور مدد کی جائے گی۔
امتیاز شیخ نے بتایا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کےلیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے جب کہ چیف انسپکٹر کول مائینز کو حفاظتی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔