منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کراچی میں موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسنیچنگ کی وارداتوں نے ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیوٹاون سی پی برار سوسائٹی بلاک تین سے ملزمان نے 18 سیکنڈ میں پونے چار لاکھ کی موٹر سائیکل چھین لی، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل لفٹنگ اوراسنیچنگ کی وارداتوں نے ریکارڈ توڑ دیا ، سی پی برار سوسائٹی بلاک 3 سے ایک اورشہری کی موٹرسائیکل چھن لی گئی۔

دو موٹر سائیکلوں پر 3 ملزمان آئے کمانڈو ایکشن کیا اور بائیک چھین لی، ملزمان 15 سے 18 سیکنڈ کے اندر پونے 4 لاکھ کی موٹرسائیکل لے اڑے۔

فوٹیج میں ملزمان کو موٹرسائیکل سوار کے پیچھے تیزی سے آتا دیکھاجاسکتا ہے ، دونوں موٹرسائیکلیں نوجوان کے آگے لگائیں اورواردات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل عثمان نامی علاقہ مکین کی تھی، واردات نیوٹاؤن تھانے کی حدودپی ٹی وی کےعقب میں پیش آئی اور ملزمان موٹرسائیکل چھین کر شرف آبادکی جانب فرارہوئے۔

کراچی میں جنوری سے اب تک تقریباً 40 ہزار موٹرسائیکل چھینی یا چوری ہوچکی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں