تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

2019 میں ہم بچھڑنے والی معروف شخصیات

زندگی انسان کو بہت پیاری ہے تاہم موت بھی ایسی اٹل حقیقت ہے جس سے بچنا یا نظر چُرانا ممکن نہیں، اس کے باوجود بعض لوگ ایسے منفرد کردار کے حامل ہوتے ہیں جو دنیا فانی سے تو ہمیشہ کےلیے رخصت ہوجاتے ہیں لیکن ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں۔

سال 2019 کا اختتام ہے اور رواں برس دنیا سے نابغہ روزگار پاکستانی شخصیات رخصت ہوگئیں، آئیے ان کی یادوں کو دل میں پھر سے آباد کرتے ہیں۔

عابد علی

عابد علی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایسے معروف اداکار ہیں جن کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے 1952 میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آنکھ کھولی۔

عابد علی گزشتہ کچھ عرصے سے جگرے کے عارضے میں مبتلا تھے جو 5 ستمبر 2019 کو دائی اجل کو لبیک کہتے ہوئے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے، معروف اداکار عابد علی نے اپنے سوگواروں نے تین بیٹیاں چھوڑیں۔

عابد علی نے پہلی شادی میں ناکامی کے بعد اداکارہ رابعہ انعم کے ہمراہ رہائش اختیار کرلی تھی۔

ذہین طاہرہ

یہ پاکستان کو ایسا روشن ستارہ تھی جنہیوں نے 50 سال تک ریڈیو ٹی وی میں اپنی خدمات پیش کیں اور عارضہ قلب کے باعث 9 جولائی 2019 کو ہم سے جدا ہوگئیں۔

ذہین طاہرہ سنہ 1940 میں لکھنو میں پیدا ہوئی تھیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے اداکارہ ذہین طاہرہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سنہ 2013 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

روہی بانو

روہی بانو بھی شوبز انڈسٹری میں اپنے نام کا لوہا منوا چکی ہیں، جو 10 اگست 1951 کو روشنیوں کے شہر کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد اللہ رکھا ایک معروف طبلہ نواز تھے۔

روہی بانو نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث ان مٹ نقوش چھوڑے تھے۔

اداکارہ روہی بانو اپنے بیٹے کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کے بعد ’شیزو فرینیا‘ مبتلا تھیں اور 25 جنوری 2019 کو ترکی کے شہر استنبول میں انتقال پاگئیں۔

معروف کرکٹر عبدالقادر

گوگلی ماسٹر کے نام سے پہچانے جانے والے معروف کرکٹر عبدالقادر 15 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے تھے۔ اپنی اسپن باؤلنگ کی وجہ سے دنیا میں شہرت کمانے والے عبدالقادر اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 63 برس کی عمر میں 6 ستمبر 2019 کو اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔

شہناز رحمت اللہ

جیوے جیوے پاکستان اور سوھنی دھرتی جیسے لازوال ملی نغموں کو گانے والی شہناز رحمت اللہ 1952 ڈھاکا میں پیدا ہوئیں تھی اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد انہوں نے ڈھاکا میں ہی مستقل سکونت اختیار کرلی تھی۔

شہناز بیگم 23 مارچ 2019 کو طویل علالت کے بعد ڈھاکا میں اپنے چاہنے والوں سے جدا ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -