اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

24 گھنٹوں کے دوران میو اسپتال میں کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: میو اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں جاں بحق کرونا مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ 246 جاں بحق مشتبہ مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے، جاں بحق زیادہ تر مریض مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 81 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6,825 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 139,230 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,632 ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں