تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘چند منٹوں میں آکسیجن ختم ہو جائے گا’؛ بھارت میں صورتحال سنگین

بھارت میں کورونا شدید تر ہو گیا، اسپتالوں میں آکسیجن کے حصول کے لیے چیخ و پکار اور ‏مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے بڑے اسپتال نے آکسیجن کی کمی کا ایس او ایس جاری کر دیا، ‏اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 45منٹ کی آکسیجن ہے پھر مریضوں کی جان نہیں بچائی جاسکتی۔

اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی پر دلی ہائیکورٹ نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ‏کہ حکومت آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائےہمیں پتہ ہےملک خداواسطےچل رہاہے، اسپتالوں میں ‏آکسیجن کی فراہمی کیوں یقینی نہیں بنائی جارہی، اسپتالوں کو آکسیجن نہیں ملی تومجرمانہ ‏غفلت کی کارروائی کریں گے۔

بھارت کورونا کا گڑھ بن گیا، گزشتہ روز 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد کوروناکیسز اور 2104 اموات رپورٹ ‏ہوئی ہیں۔ بھارت میں کورونا کے یہ ریکارڈ کیسز ہیں اور مسلسل کئی دنوں سے دو لاکھ سے زائد ‏کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

دارالحکومت دلی سمیت کئی ریاستوں میں کورونا کی بدترین صورتحال ہے، آکسیجن کی کمی کے ‏باعث اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بھارت میں تیزی سے پھیلتی وبا اور جانی نقصان پر چین نے مدد کی پیش کش کی ہے۔ ترجمان ‏وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کو تیزی سے پھیلنے والی وبا سے بچانے کے لیے ضرورت وسائل اور ‏معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -