تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

افغانستان میں لویہ جرگہ نے 400طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ سنا دیا

کابل: افغانستان میں مستقل قیام امن کے لیے ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آگئی، افغان لویہ جرگہ نے 400طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لویہ جرگہ کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات کے لیے طالبان کے400قیدیوں کو رہا کیا جائے، طالبان بھی افغان قیدیوں کو رہا کریں، طالبان قیدیوں کو قومی اور بین الاقوامی ضمانت پر رہائی دی جائے۔

لویہ جرگہ کے مطابق پڑوسی ممالک افغانستان میں قیام امن کے لیے تعاون کریں۔ چیئرمین لویہ جرگہ عبداللہ عبداللہ نے اہم فیصلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ لویہ جرگہ کافیصلہ تاریخی ہے۔

400 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے یا نہیں ؟ کابل میں لویہ جرگہ کا آغاز

یاد رہے کہ 7 اگست کو کابل میں 400طالبان قیدیوں کو رہا کیے جانے سے متعلق لویہ جرگہ کا آغاز ہوا تھا، لویہ جرگہ میں تقریباً3200 معززین شریک ہوئے۔ اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور پڑوسیوں کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر بننے کے لیے تیارہے، افغانستان کے اسلامی ممالک، امریکا کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، خطے کے تمام سربراہان نے افغان امن عمل میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خیال رہے کہ اس اہم اقدام کے بعد فریقین کے درمیان قربتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -