تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اسپائیڈر مین بننے کے شوق میں‌ تین سگے بھائی اسپتال پہنچ گئے

سکرے : اسپائیڈر مین کے بننے کے شوق نے تین سگے بھائیوں اسپتال پہنچا دیا، بولیویا کے رہائشی کم عمر بچوں نے خود کو اسپائیڈر مین میں تبدیل کرنے کےلیے دنیا کی خطرناک بیوہ مکڑی سے کٹوا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا یہ انوکھا واقعہ جنوبی امریکی ریاست بولیویا کے علاقے پوٹوسی میں پیش آیا، جہاں تین چھوٹے بچوں نے اسپائیڈر مین بننے کےلیے خود کو حقیقت میں مکڑی سے کٹوا لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں بچے مارول کے افسانوی سپرہیرو اسپائیڈر مین کے بہت بڑے مداح ہیں، ایک روز تینوں بھائی اپنے بکریوں کو چرانے نکلے تو انہیں کالی بیوہ مکڑی نظر آئی، بچوں نے اس خطرناک مکڑی سے دور ہونے کے بجائے خود کو اس سے کٹوا لیا۔

مکڑی کو دکھتے ہی سب سے بڑے بھائی پہلے مکڑی کو چھیڑا تاکہ وہ کاٹے پھر دو چھوٹے بھائیوں کو بھی مکڑی سے کٹوانے میں مدد کی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی عمریں 8، 10 اور 12 سال ہیں جنہیں مکڑی کے کاٹنے کے بعد دس تکلیف میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تینوں بچوں کو کچھ روز اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد 20 مئی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔

مکڑی کے کاٹنے کی وجہ سے انہیں پٹھوں میں شدید درد ہونے لگا اور تیز بخار چڑھ گیا اور ساتھ ساتھ پسینہ بھی آتا رہا۔

بولیویا کے وزارت صحت کے شعبہ وبائیات کے سربراہ ورجیلیو پریتو کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعہ کو صرف اس لیے عوام سے شیئر کررہے ہیں تاکہ والدین خبردار ہوجائیں کیونکہ بچے ہر چیز کو حقیقت سمجھ لیتے ہیں اور وہ فلموں اور خوابوں کو بھی سچ سمجھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -