پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ایک گھنٹے میں چینی کی قیمت 6 روپے بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے ہول سیل بازار میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک گھنٹے میں ریکارڈ 6 روپے اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن روف ابراھیم کا کہناہے کہ چینی کی فی کلو قیمت 163 روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ ایکس مل کی قیمت میں بھی 5 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 160 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت ریکارڈ سطح 170سے 180 روپے فی کلو ہو گئی۔

روف ابراھیم نے کہا کہ مارکیٹ میں آج گھنٹوں کے حساب سے فی کلو چینی کی قیمت میں اضافہ جاری رہا ہول سیلرزکو بھی مہنگے دام میں بھی چینی نہیں مل رہی، :یکم اگست سے اب تک چینی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے اضافہ ہوچکا ہے اگر یہ ہی صورت حال رہی ہے تو چینی کی ڈبل سنچری زیادہ دور نہیں۔

دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتے ریٹ کی وجہ سےکیا گیا ہے۔ ای سی سی نے جون میں 32ہزار میٹرک ٹن چینی برآمدگی کی منظوری دی تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں