جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

چوری کی دوسرے بڑی واردات، چور 1 کروڑ سے زائد کا سامان لے اڑے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی دارالحکومت میں چوروں نے شہری کو کنگال کردیا، چور گھر سے سوا کروڑ روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گھر میں 1 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، واردات کے دوران ملزمان گھر سے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت سامان لیکر فرار ہوگئے۔

ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی لاہور کے علاقے زمان پارک کے قریب واقع گھر میں ہوئی۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ چور گھر سے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیا لے گئے جس کی مالیت سوا کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

لاہور کے شہری اویس کا کہنا تھا کہ ہمارے اہل خانہ سیر و تفریح کےلیے ایبٹ آباگ گئے ہوئے تھے، ہمارے پیچھے ملزمان نے گھر کا صفایا کردیا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ چور واش روم کی کھڑکی سے گھر میں داخل ہوا اور آرام سے 1 کروڑ 30 روپے مالیت کا سامان و نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں