تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

کروناصورت حال، وزیرخارجہ کا ایشین تنظیم کے سربراہ سے اہم رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکریٹری جنرل ایشین اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)حادی سلیمان پور سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کروناصورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن(ای سی او) کے جنرل سیکریٹری اور وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں میں تنظیم کے طے شدہ اہداف میں درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ممبر ممالک میں علاقائی اور تجارتی روابط کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

وزیر خارجہ نے کرونا چیلنج سے نمٹنے کے لیے ای سی او وزرائے صحت ورچول کانفرنس پر زور دیا، انہوں نے حادی سلیمان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے80لاکھ شہری دہرے لاک ڈاؤن میں مبتلا ہیں، کشمیریوں کی بھارتی جبر سے نجات کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments