تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آزاد کشمیر میں ووٹرز کو لانیوالی گاڑی کو حادثہ، 6 خواتین جاں بحق

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں ووٹرز کو لانے والی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں نیلم دودھنیال چھری کے مقام پر ووٹرز کو لانے والی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ تین خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

نیلم دودھنیال چھری کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ لاشوں اور زخمیوں کا قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار گاڑی ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز سے واپس گھر لا رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولنگ اسٹیشن نمبر 7 اور 8 میں پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تین اضلاع میں الیکشن ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز

31 سال بعد آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کرائے جا رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں مظفر آْباد، وادی نیلم اور جہلم ویلی میں پولنگ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -